جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹی وی یا لیپ ٹاپ کے سامنے گھنٹوں بیٹھنے کے نقصانات

01 مارچ, 2020 15:23

ماہرین طب کے مطابق گھنٹوں ٹی وی یا لیپ ٹاپ کے آگے گزارنے کی عادت پر قابو نہیں پایا جاتا تو یہ آگے جا کر اس چیز کی لت میں مبتلا کر دیتی ہے اور اس کی وجہ سے ہماری صحت پر بے شمار منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا تھا جس کے مطابق 61 فیصد صارفین روزانہ کی بنیاد پر فارغ وقت میں نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہیں اور ان کو یہ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کی یہ عادت کب ایک لت میں تبدیل ہوجاتی ہے اور یہ کسی نشے کی عادت کی طرح ہی خطرناک بھی ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو فارغ وقت میں ٹی وی یا لیپ ٹاپ پر فلمیں اور شوز دیکھنے کی عادت کے منفی اثرات کے بارے میں ہی بتانے والے ہیں۔

جسمانی سرگرمیاں متاثر:

جب ہم گھنٹوں ٹی وی کے آگے بیٹھے رہتے ہیں تو ہم اس عادت میں اتنا مشغول ہوجاتے ہیں کہ ہماری جسمانی سرگرمیاں بے حد متاثر ہوجاتی ہیں کیونکہ ہم جسمانی طور پر کوئی کام نہیں کر رہے ہوتے۔

بینائی متاثر:

ٹی وی اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی روشنی کی وجہ سے ہماری بینائی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ نیلی روشنی آنکھوں کے پٹھوں (مسلز) کے لیے بے حد نقصان دہ ہوتی ہیں۔

خراب پوسچر:

اگر ہم ایک ہی جگہ پر گھنٹوں بیٹھے رہیں گے تو اس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہمارا پوسچر متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں کمر اور گردن سے متعلق مسائل بھی ہوجاتے ہیں۔

موٹاپا:

ضرورت سے زیادہ لیپ ٹاپ اور ٹی وی کے سامنے وقت گزارنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے، ہم جب ٹی وی کے آگے بیٹھ کر پسندیدہ شو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو ساتھ میں ہمیں کوئی نا کوئی چیز کھانے کا بھی دل کرتا ہے اور اس دوران ہم اپنی بھوک سے زیادہ ہی کھالیتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

نیند سے محرومی:

جب ہم نیٹ فلکس پر اپنا کوئی پسندیدہ شو دیکھنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو ہمارا ایک کے بعد ایک اور قسط دیکھنے کا دل کرتا ہے اور رات کب گزر جائے ہمیں اس بات کا علم نہیں ہوتا، اس عادت کی وجہ سے نیند بے حد متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے بے شمار خطرناک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top