جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر کشمیرثالثی پیشکش کا اعادہ

24 ستمبر, 2019 01:50

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی رضامندی کی صورت میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ایک بار پھرپیشکش کی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر آج نیویارک میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں بہت جارحانہ زبان استعمال کی ہے۔انہوںنے عمران خان کی سیاسی بصیرت اور دانشمندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور ان کے وزیراعظم پر اعتماد کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی امن پر وزیراعظم عمران خان سے مثبت تبادلہ خیال کیا۔
کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر بھی بات کی جو اس وقت بہت کم سطح پر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کودنیا کا ایک عظیم ملک ہونے کے ناطے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے افغان مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں استحکام وقت کی ضرورت ہے۔

افغانستان میں استحکام پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی ہرامن کوشش اور پالیسی کو مسلح افواج کی تائید حاصل ہے.

کیونکہ سول اورفوجی قیادت میں ملک کی مستقبل میں پیش قدمی کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے حسابات جاریہ میں بہت زیادہ خسارہ ہوا جس کی وجہ سے ان کی حکومت کو مجبوراً آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اب حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی ہوچکی ہے اور معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کی کوششیں کی جارہی ہی.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top