جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈی جی خان میں افسوسناک حادثہ، مسافر کوچ اور ٹرالر تصادم، 27 افراد جاں بحق

19 جولائی, 2021 10:27

ڈی جی خان : مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم 27 افراد کی جان لے گیا، 48 زخمی بھی ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں جھوک یار شاہ کے قریب تونسہ روڈ پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 27 سے زائد افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لاشیں بس کا کاٹ کا نکالیں گئیں۔ متاثرہ بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حب : مسافر بس کو حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top