جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ

30 اگست, 2021 13:49

بیجنگ: چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاک ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھا سکتا ہے ، جس کو  جلد ہی تمام  صارفین  استعمال کرسکیں گے۔

میٹ نوارا کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی کی جانب سے  ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شوہر نے بیوی پر غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تیزاب پھینک دیا

ایسے میں کچھ صارفین کے پاس  5 منٹ تک ویڈیو اپلوڈ کرنے کا آپشن آرہا ہے، تاہم اس فیچر کو مخصوص صارفین کو دیا گیا ہے جسے وہ  استعمال کر رہے ہیں ۔

 

اس فیچر کے حوالے سے کمپنی نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ  شارٹ ویڈیو کے اس پلیٹ فارم نے ویڈیو کا دورانیہ گزشتہ برس دسمبر میں بڑھا کر 2 سے 3 منٹ تک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top