جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت سے دورہ پاکستان پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

28 فروری, 2022 15:56

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے باز نہ آئی۔

24 سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، تاکہ آسٹریلین ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔

دھمکی آمیز پیغامات آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو بھیجے گئے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 سے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نام کا شخص ملوث ہے، مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس [email protected] اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کا یکطرفہ سیریز منسوخی کے بعد پہلی بار پی سی بی سے رابطہ

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ روکنے کے لیے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکا ہے۔

دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں جس کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے پاکستان آکر میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top