جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ان وزیروں کو کام نہیں آتا، انہوں نے ملک کو ڈبو دیا ہے: شاہد خاقان عباسی

29 جون, 2021 12:55

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان وزیروں کو کام نہیں آتا، انہوں نے ملک کو ڈبو دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہیں، قیادت ناکام ہیں۔

احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی نیب گواہ پر جرح مکمل ہوگئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ پاکستان کے عوام دیکھ سکیں کہ نیب کی عدالتیں، اور ان کے تماشے۔

ان کا کہنا تھا ہم سے بیس سال کا ریکارڈ مانگا جا رہا ہے، میں نے 35 سال کا ریکارڈ دیا ہوا ہیں، ہم پر کیس ہے کہ ٹرمینل لگنا نہیں چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات کی بات صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے کی جارہی ہے : شاہد خاقان عباسی

لیگی رہنما نے کہا آج سات سال سے گیس ٹرمینل چل رہا ہے، پانچ دن کیلئے بند نہیں کر سکتے، پاکستان کی بجلی بند ہو جائے گی۔ ہمیں کیسز کی فکر نہیں، کیس ہم نے پہلے بھی بھگتے اب بھی بھگت رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا جو بھی شخص حکومت پاکستان سے تنخواہ لیتا ہے اس پر یہ قانون لاگو ہونا چاہیے ہیں، صرف سیاستدانوں پر اطلاق کیوں ہو رہا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا آج عدالت میں پاکستان کی گیس کمپنی کا چیف انجینئر پیش ہوا، اس آدمی کو الف ب تک نہیں پتہ تھی۔ ایسے بندوں کو نیب گواہ کے طور پر عدالت میں پیش کرتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا پرانے وزیر (ن) نے کہا بہت ظلم ہوا پاکستان کے ساتھ کہ بجلی کے کارخانے مہنگے لگایئں گئے۔ ان وزیروں کو کام نہیں آتا، انہوں نے ملک کو ڈبو دیا ہے، چیئرمین نیب کو کیا ان وزیروں کی حرکتیں نظر نہیں آتیں؟۔ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہیں، قیادت ناکام ہیں۔

رہنما ن لیگ نے امریکہ کو اڈے دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا پہلی بات ہے کہ امریکہ نے اڈے مانگے یا نہیں مانگے، تاریخ میں صرف ڈکٹیٹر حکمرانوں نے ہی اڈے دیے ہیں، جمہوری حکومت نے نہیں دیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top