جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی معاہدے کے باعث پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں : وزیر اعظم

16 جون, 2022 11:41

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دستخط شدہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں اضافہ : حکومت قوم سے غلامی کی قیمت وصول کر رہی ہے : فرخ حبیب

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔ ہم معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدہ کیا ان کا ضمیر ہے یا نہیں؟ جن لوگوں نے برے معاشی فیصلے کیے،ان میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں؟َ

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں، جن کی وجہ سے قوم کرب سے گزر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top