جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان آنے کا بھی خطرہ

24 دسمبر, 2022 13:01

چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہنا ہےکہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا۔

یہ پڑھیں  : چین میں دوبارہ کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

حکام نے کہاکہ انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث اب خطرہ کم ہے، پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے جب کہ 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top