جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تین ہتھنیاں، اچھا کھانا اور ماحول : مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی تو موجیں لگ گئیں

01 دسمبر, 2020 12:07

کراچی : اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں پینتیس سال گزارنے والا دنیا کا تنہاء ترین ہاتھی کاون کمبوڈیا میں موج مستیاں کرنے لگا۔

کاون نے کمبوڈیا پہنچتے ہی ناز نخرے اٹھوانے شروع کر دیے۔ خوش ذائقہ تازہ پھلوں کے ساتھ ہاتھی کی خوب خاطر مدارت کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں تنہائی اور بوریت کا طویل عرصہ گزار کر کمبوڈیا پہنچنے پر کاون کو جانوروں کی جس پناہ گاہ میں رکھا گیا ہے، وہاں تین ہتھنیاں بھی ہیں، بس اب سارا دن باتوں میں ہی گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ : مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کی روانگی کی تاریخ طے

کاون نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں پینتیس سال گزارے۔ سری لنکا میں پیدا ہونے والا کاون انیس سو پچاسی میں پاکستانی حکومت کو جب تحفے میں دیا گیا تو وہ صرف ایک سال کا تھا۔

پاکستان میں معصوم ہاتھی کا جو حال ہوا اس کا اندازہ جانوروں کے تحفظ کیلئے سرگرم امریکی ادارے کی اس ٹوئٹ سے لگایا جاسکتا ہے، جس میں لکھا ہے کہ بلآخر کاون کو تکلیف دہ زندگی سے آزادی مل گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہاتھی بہت حساس ہوتے ہیں اور انہیں بخوبی احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے کیا کھویا کیا پایا۔

کاون دنیا کا سب سے زیادہ اکیلا و تنہاء ہاتھی قرار دیا گیا تھا۔ اسے کمبوڈیا لے جانے کیلئے عالمی سطح پر مہم چلائی گئی اور جب کاوون کبوڈیا پہنچا تو امریکی گلوکارہ شیئر، کمبوڈین حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم سمیت بڑی تعداد میں افراد نے اس کا استقبال کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top