جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خاتون کا چارجر خراب ہونے پر طیارہ رخ موڑنے پر مجبور

29 مئی, 2021 14:22

خاتون مسافر کے خراب چارجر نے پائلٹ کو پرواز کا رخ موڑنے پر مجبور کردیا۔

ٹوکیو سے ڈیلاس جانے والی امریکی ایئرلائن کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ‏26 سالہ مسافر خاتون نے دوران پرواز فضائی میزبانوں سے موبائل چارج نہ ہونے کی شکایت کی جس پر ‏عملے نے انہیں بتایا کہ چارجر خراب ہے جو ٹھیک سے کام نہیں کررہا۔

عملے کی بات کو مسترد کرتے ہوئے خاتون طیش میں آگئیں اور نشست سے کھڑے ہو کر تلخ ‏کلامی کرنے لگی، غصے میں مسافر کاک پٹ کی جانب بڑھی تو عملے نے اسے روک لیا جس پر وہ ‏آپس میں جھگڑنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: اڑان بھرنے والی پرواز کے پائلٹ پر بلی نے اچانک حملہ

صورتحال نہ سنبھلنے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ موڑ دیا اور واشنگٹن ریاست کے سیتل ایئرپورٹ پر ‏طیارے کو لینڈ کروا دیا۔ ایئرپورٹ پر سیکورٹی اہلکار اور کسٹمز سمیت دیگر عملہ موجود تھا جس ‏نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش خاتون نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے رہائی کی دہائیاں دیں اور اب مذکورہ ‏خاتون فیڈرل چارجز کا سامنا کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top