جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کو طالبان حکومت میں شامل کچھ شخصیات کے ماضی اور وابستگیوں پر تشویش

08 ستمبر, 2021 11:39

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت میں شامل کچھ شخصیات کے ماضی اور وابستگیوں پر تشویش ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نے دیکھا ہے کہ اس فہرست میں ایسے نام شامل ہیں، جو طالبان کے رکن ہیں یا ان کے قریبی ساتھی ہیں اور ان میں خواتین شامل نہیں۔ ہمیں کچھ لوگوں کے ماضی اور وابستگیوں پر تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور پاکستان طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے انتظامات کریں گے : جو بائیڈن

محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں وہ کریں گے، یا نہیں یہ تو وقت بتائے گا لیکن طالبان کو ان کے بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے پرکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top