جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا نے پاکستان کو امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دے دیا

05 فروری, 2022 19:10

امریکا نے پاکستان کو امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر قرار دے دیا اور قومی سلامتی ایکٹ 2022 کے متن سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ قومی سلامتی ایکٹ 2022 کے متن میں ترمیم کے لیے وزیر دفاع سے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دلایا گیا۔

ترجمان کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کمیٹی سے کہا کہ پاکستان کو حمایت فراہم کرنا امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں ضروری ہے۔ امریکی وزیر دفاع کے بیان کے بعد قومی سلامتی ایکٹ 2022 کے متن سے پاکستان کا نام نکال کر افغانستان کے قریب کوئی پڑوسی ملک لکھا گیا ہے۔

قومی سلامتی ایکٹ 2022 میں سقوطِ کابل کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی سفارش کی گئی تھی جو پاکستان کے کردار کا جائزہ لے، قومی سلامتی ایکٹ 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے اب کہا گیا ہے کہ کمیٹی سقوطِ کابل کے ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے افغانستان کے قریب اور دور کے پڑوسیوں کے کردار کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خبر رساں ادارے کو مسلسل سائبر حملوں کا سامنا، چین پر جاسوسی کا الزام

امریکی ایوان نمائندگان نے کابل پر طالبان کے قبضے پر پاکستان کے کردار سے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کردیے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے کابل پر طالبان کے قبضے کے لیے تمام تر الزام پاکستان پر عائد کر رکھا تھا۔

نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان کے کردار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے جو پابندیاں عائد کی تھیں ،وہ اب آہستہ آہستہ ختم کی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top