جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ نے یوکرین میں 240 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی

27 فروری, 2022 14:15

یوکرین کے دارالحکومت پر قبضے کے لیے رشین آرمی اور یوکرینی فوج میں شدید لڑائی جاری ہے، اقوام متحدہ نے یوکرین میں 240 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں 350 ملین ڈالر کے اضافی ہتھیار بھیجنے کا حکم دے دیا، جرمنی نے بھی اپنے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان یوکرین بھجوادیئے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنی افواج کو تمام سمتوں سے یوکرین پر حملے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے حملے جاری، یوکرین لرز اٹھا، نیٹو کا ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکا اور مغربی ممالک نے روس کے بینکوں کو سوئفٹ نظام سے علیحدہ کرتے ہوئے باقی دنیا سلسلہ کاٹ دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top