جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کردیا

22 ستمبر, 2021 16:14

کابل : طالبان کے قطر سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں سفیر نامزد کردیا ہے۔

طالبان نے امارات اسلامی افغانستان کی جانب سے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں ترجمان مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ عامر خان متقی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت بھی مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کو عالمی امداد اور یکجہتی کی ضرورت ہے : ترک صدر

یو این جنرل سیکریٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ جب تک کریڈینشیل کمیٹی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، تب تک غلام ایم اسحاق زئی ہی افغانستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ 9 رکنی کریڈینشیل کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top