جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج ہوگا

28 اپریل, 2023 15:19

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے انعقاد کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ آج 3 بجے ہوگا۔

مذاکرات کا پہلا راؤنڈ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا تھا جس دوران حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعدرفیق، یوسف رضاگیلانی، نوید قمر، کشور زہرا شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری شامل تھے۔

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے پہلے راؤنڈ کو خوشگوار قرار دیا تھا، مذاکرات کے پہلے راؤنڈ میں حکومتی اور پی ٹی آئی وفد کی ایک نکاتی الیکشن ایجنڈے پر بات چیت ہوئی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 شرائط بھی پیش کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بنیاد کیا ہے؟ مولانا فضل الرحمان

مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا تھا کہ مئی میں قومی اسمبلی اوردونوں صوبائی اسمبلیاں توڑی جائیں، جولائی میں انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top