جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ڈی جی نیب لاہور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

20 جولائی, 2022 13:05

اسلام آباد : عدالت نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی درخواست پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں طلبی کے نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیئے کہ طیبہ گل والا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ زیر سماعت معاملے پر پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کاروائی کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔ کمیٹی نے قانونی جواز کے بغیر طلبی کے نوٹس جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر نیب اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

انہوں نے استدعا کی کہ پبلک اکاونٹ کمیٹی کو طلبی کے نوٹس جاری کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں، لہٰذا طلبی کے حکم کو کالعدم قرار دے اور کمیٹی کو شہزاد سلیم کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے تاحکم ثانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ڈی نیب کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top