جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے : شیخ رشید

08 جولائی, 2022 15:46

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ مہنگائی اور شرح سود بڑھنے کے بعد سرمایہ کاری کون کرے گا؟ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں، ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خوداری کا بیانیہ دلوں میں اتر گیا، ن لیگ جانتی ہے کہ وہ پنجاب سے جانیوالے ہیں : اسد عمر

انہوں نے کہا کہ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرز حکمران بن گئے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔ ان کا ایجنڈا بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top