جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیب کو ایسا ادارہ بنایا جائے، جو حکومت اور سیاستدانوں پر نظر رکھ سکے : اسد عمر

07 اکتوبر, 2021 15:28

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ نیب کو ایسا ادارہ بنایا جائے جو حکومت اور سیاستدانوں کے اوپر نظر رکھ سکے۔

وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے نیب قوانین میں ترمیم پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لیجانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس ادارے تو پہلے بھی تھے، آپ کے پاس صوبوں میں ایف آئی اے تھی، اینٹی کرپشن تھی، یہ سارے ادارے تھے۔ پھر نیب کو کیوں بنایا گیا وہ اسلئے کہ یہ سارے ادارے تو حکومت کے ماتحت تھے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے لیڈر آف اپوزیشن سے تحریری مشاورت ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ادارہ بھی ہونا چاہیئے تھا، جو حکومت کے اوپر فیصلے کرنے والوں کے اوپر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھے۔ آپ نے ان کو ہاوسنگ اتھارٹیز کے آپس کے جھگڑوں کے اندر ڈال دیا۔

اسد عمر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب ہوا کیا کہ اس کے اصل مقصد میں پوری قوم کو فرسٹریشن تھی تھا کہ فیصلے چلتے ہی رہتے ہیں، اس کا کوئی سرا ہی نہیں ملتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کو اس کے اصل مقصد کی جانب لایا جائے۔ ایک ایسا ادارہ ہو جو حکومت اور سیاستدانوں کے اوپر نظر رکھ سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top