جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

29 جولائی, 2022 20:54

ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم محرم الحرام 1444 ہجری 31 جولائی اتوار کو ہوگی۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان سیاسی اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی اور یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top