جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسجد نبویؐ کا واقعہ عمران خان کے کہنے پر ہوا، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا : مریم اورنگزیب

02 مئی, 2022 11:05

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے، معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا، ان کا رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہسارا واقعہ مسجد نبویؐ کے اندر پیش آیا، جہاں خاتون کو گالیاں پڑوائی گئیں۔ سعودی عرب میں لوگ عمران خان کی وجہ سے گرفتار ہوئے۔ ہم نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری

انہوں نے کہا کہ انہیں رانا ثنااللہ کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا۔ اپوزیشن لیڈر کو دو بار جیل میں ڈالا گیا۔ چار سال میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام اداروں کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا ہے۔ اقتدار سے نکلنے کے بعد رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top