جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ترکی میں معجرہ، لڑکی کی قبر تیار تھی، مگر زندہ نکل آئی، ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 44 ہزار ہوگئی

17 فروری, 2023 15:55

ترکی میں زلزلے کے 12ویں دن ایک ایسی لڑکی کو زندہ نکالا گیا، جس کی قبر تیار تھی اور لاش ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ترکی میں تباہ کن زلزلے کو کئی روز گزرنے کے کامیاب امدادی کارروائیوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ اس کے باوجود، ملبے کے نیچے سے لامتناہی گھنٹوں سے زندہ نکالے جانے کی نایاب کہانیاں ابھرتی رہتی ہیں۔

معتدد افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔ آج کے دن چار مزید افراد کی زندگی بچا لی گئی، جن میں سے ایک مصطفیٰ نام کا 34 سالہ شخص بھی تھا۔

جب امدادی کارکنوں نے مصطفیٰ آوکی کو ترکی کے شہر انتاکیا میں 260 گھنٹے سے زائد عرصے کے بعد ملبے کے نیچے سے نکالا تو اس نے ایک ریسکیو اہلکار کا موبائل فون طلب کیا تا کہ وہ اپنے بھائی کو فون کرے اور خاندان کے ارکان کے بارے میں پوچھے۔ اس نے سوال کیا کہ کیا وہ سب بچ گئے ہیں؟ مجھے ان کی آوازیں سننے دو۔

دوسرے واقعے میں ابتدائی زلزلے کے 248 گھنٹے بعد ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ کہرامانماراس میں ایک گرے ہوئے اپارٹمنٹ بلاک کے کھنڈرات سے ایک 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا۔

لڑکی کے بہنوئی نے بتایا کہ ہم نے اس کی قبر تیار کر رکھی تھی اور ہم نے امدادی کارکنوں سے کہا کہ وہ کھدائی بند کر دیں، کیونکہ ہمیں خدشہ تھا کہ وہ ملبے کے نیچے باقی لاشوں کو نقصان پہنچائیں گے۔ کچھ ہی لمحوں بعد، عمارت کے کھنڈرات کے نیچے سے اس کی آواز سنائی دی۔ کیلک کے شوہر اور دو بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ترکی کی ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کے بعد سے اب تک تقریباً  4 ہزار 700 آفٹر شاکس یا ہر چار منٹ میں ایک جھٹکے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر آفٹر شاکس واضح ہیں۔ آنے والے دنوں میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس ہوسکتے ہیں۔

تباہی کے 12 ویں دن، ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 44 ہو گئی، جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 814 تک پہنچ گئی ہے، جس سے دونوں ممالک میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 43 ہزار 858 ہو گئی ہے، جو 44 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر پڑوسی ملک شام کے صدر بشار الاسد نے گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد اپنی پہلی تقریر کی، جس میں برسوں کے ٹوٹے ہوئے تعلقات کے بعد امداد اور بچاؤ کی کوششوں پر دیگر عرب ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دکھ اور غم کے دوران ہمیں ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے جو آفت کے پہلے گھنٹے سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے عرب بھائیوں اور ہمارے دوستوں کا شرکیہ جن کی ہمدردانہ اور فیلڈ امداد نے ہماری مضبوطی میں سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔

اقوام متحدہ نے ترکی کے امدادی آپریشن کے لیے ایک بلین ڈالر سے زیادہ کے فنڈز کی اپیل کی ہے جس کے صرف دو دن بعد شامیوں کے لیے 400 ملین ڈالر کی اپیل بھی کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top