جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے : شہباز شریف

07 اکتوبر, 2021 12:57

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے، وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خوفناک زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ہنگامی صورتحال کا تقاضا ہے کہ وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے تاکہ زندگیاں بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کریں : بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے، ہنگامی امداد کے ادارے بھرپور طور پر متحرک ہوں۔ اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانے، محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور شیلٹر وخوراک کی فراہمی پر دی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سے قبل بھی قوم زلزلے کی قیامت خیزی اور اس کے شدید نقصانات دیکھ چکی ہے، اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔ بلوچستان کے زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے، امدادی کارروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماء اور کارکنان امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں، اداروں کے ساتھ مل کر معاونت کریں۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے متاثرین زلزلہ کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری پر کام شروع کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top