جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گھر والے تشدد کر کے شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے : دعا زہرا

26 اپریل, 2022 08:50

کراچی : لاپتہ دعا زہرا کی گمشدگی کا بھی ڈراپ سین ہوگیا، دعا کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا، دعا کا کہنا ہے کہ گھر والے شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے۔

دعا زہرا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پسند سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔ گھر والے تشدد کرتے تھے، زبردستی شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا اغواء کیس: سی سی ٹی وی میں لڑکی مرضی سے جاتی نظر آ رہی ہے : تفتیشی ذرائع

انہوں نے کہا کہ کسی نے اغواء نہیں کیا، مرضی سے آئی ہوں۔ ظہیر احمد کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے۔ خاوند کے ساتھ خوش ہو ں تنگ نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد حویلی لکھا میں مقامی زمیندار کے گھر موجود ہیں۔ دعا زہرا اور ظہیر احمد کا کچھ دیر میں مقامی تھانے میں پیش ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ پولیس کو دستاویزات دیں گے اور اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top