جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن 15 دن میں کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے، تحریری فیصلہ

18 نومبر, 2022 12:30

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو مجبور نہیں کرسکتی ہے، لیکن الیکشن کمیشن 15 دن میں الیکشن کا شیڈول جاری کرے، الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے، الیکشن کمیشن تمام بلدیاتی انتخابات سے متعلق 60 روز میں تمام اقدامات مکمل کرے۔

تحریری فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 2ماہ کے اندر اندر ہونی چاہیے، حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ تمام ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

عدالت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی گئی، اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد ہوچکی ہے، ایم کیو ایم کی درخواستوں میں ایسا ٹھوس مؤقف نہیں ہے، ایم کیو ایم کے مؤقف میں اتنی جان نہیں ہے جس کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top