جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا میں معاشی بحران، جاوید آفریدی کی سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش

17 مئی, 2022 15:58

ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سری لنکا کو درپیش مشکل معاشی صورتحال کے پیشِ نظر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مدد کی پیشکش کردی ہے۔

جاوید آفریدی نے سری لنکا کرکٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے ۔

جاوید آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے، ان حالات نے سری لنکن کرکٹ شائقین کو ضرور تکلیف دی ہو گی۔‘

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سری لنکا کو پیشکش کی کہ ’موجودہ حالات کے تناظر میں وہ سری لنکا کرکٹ کو اسپانسر کرنے کے لیے اپنا مکمل تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ سری لنکن کرکٹ عالمی کرکٹ کے میدان میں اپنی حیثیت کو برقرار رکھ سکے۔‘

آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top