مقبول خبریں
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے: وزارت توانائی
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے، 30 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کا ایک اور جہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائے گا۔
ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول کا موجودہ ذخیرہ پندرہ روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی
ترجمان کے مطابق بندرگاہوں اور تیل ڈپوز میں 3 لاکھ 83 ہزار 500 میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے، 30 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کا ایک اور جہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائے گا۔