جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے: عامر خان

30 مارچ, 2021 13:59

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ جس اداکارہ کے بھی ہاتھ پر تھوکتے ہیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔

اس گفتگو میں شامل بھارتی اداکارہ پوجا بیدی نے عامر خان کے اس انکشاف پر یقین کیا اور کہا کہ وہ بھی اپنی بیٹی عالیہ سے کہیں گی کہ وہ عامر خان سے ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپر اسٹار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

تاہم اس حوالے سے بالی وڈ پروڈیوسر و ڈائریکٹر فرح خان ماضی میں فلم فیسٹیول کے دوران دیئے گئے انٹرویو میں بتاچکی ہیں کہ عامرخان ہاتھ پڑھنے کے بہانے اداکارہ سے اپنا ہاتھ آگے بڑھانے کو کہتے ہیں اور پھر اس پر تھوک دیتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top