جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تھائی لینڈ بھنگ کو قانونی قرار دینے والا ایشیاء کا پہلا ملک بن گیا

10 جون, 2022 11:08

تھائی لینڈ نے پودے لگانے، تجارت اور طبی استعمال کے لیے بھنگ کو قانونی بنادیا، لیکن عوام میں سگریٹ نوشی اب بھی جرم ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ بھنگ کی پیداوار کو قانونی قرار دینے کا اقدام معیشت کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ منشیات کا تفریحی استعمال اب بھی غیر قانونی ہے۔ سخت سزائیں اب بھی ان لوگوں پر لاگو ہوں گی جو زیادہ مقدار میں منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی بھی قانون کے تحت ضابطے موجود ہیں، جو کہ بھنگ کی مصنوعات کے استعمال، تمباکو نوشی یا استعمال کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں اب بیماریوں کے علاج کی نیت سے چرس اور بھنگ کی مصنوعات کو اگانا اور تجارت کرنا جرم نہیں ہوں گا۔

کیفے اور ریستوراں بھنگ ملے کھانے اور مشروبات بھی پیش کر سکتے ہیں، لیکن مصنوعات میں صرف 0.2 فیصد سے کم ٹیٹراہائیڈروکانابینول ہونا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top