مقبول خبریں
دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
کابل: دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، فائرنگ شمالی وزیرستان میں دواتوئی پوسٹ پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی زخمی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے ہیں، پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا جس ہرپاکستان کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا، پاکستان باربار افغانستان کو موثر کنٹرول کیلئے کہہ رہا ہے۔