جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

18 دسمبر, 2022 13:59

لکی مروت: تھانا برگئی پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانابرگئی پر دستی بم او راکٹ لانچر سے دو اطراف سے حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، چھ اہلکار شہید

پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top