جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان کی پنجشیر آپریشن میں پاکستانی ڈرونز کے استعمال کی تردید

06 ستمبر, 2021 13:21

کابل : امارت اسلامی کے ترجمان نے پنجشیر آپریشن میں پاکستانی ڈرونز کے استعمال کی تردید کردی ہے۔

امارت اسلامی کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجشیر آپریشن میں پاکستانی ڈرونز کے استعمال کی خبریں سفید جھوٹ اور سراسر پروپیگنڈا ہے۔ کوئی پاگل اور بے وقوف ہی اس جھوٹ پر یقین کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کی افغان حکومتی عہدیداروں کے ای میل تک پہنچنے کی کوشش گوگل نے ناکام بنادی

واضح رہے کہ طالبان نے پنجشیر آزاد کرا لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب پنجشیر باقاعدہ افغان حکومت کے ماتحت ہوگا اور گورنر اور انتظامی احکامات افغانستان حکومت کے لاگو ہونگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top