جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے : چین کا دو ٹوک اور واضح پیغام

29 جنوری, 2021 14:02

بیجنگ : چین نے تائیوان کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے، آگ سے کھیلنے والے خود جل جائیں گے۔

چینی افواج غیر ملکی اشتعال انگیزی اور مداخلت کے جواب میں فوجی مشقیں کررہی ہیں، تائیوان کے قریب شروع کی گئیں فوجی مشقوں کو ’’آزادی کا مطلب جنگ’’ کا نام دیا گیا ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے، جب کہ چینی افواج کی سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم قدم اور ملکی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرمایہ کاری میں چین امریکا کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر آگیا

انہوں نے کہا کہ یہ تائیوان میں بیرونی مداخلت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والی تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کو واضح جواب بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تائیوان کی آزادی کے حامی عناصر کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے، لہذا جو لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں، وہ خود جل جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top