جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

30 اکتوبر, 2022 19:58

پرتھ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگدی نے 4 اور وین پارنیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی فتح، نیدرلینڈز کو شکست دیدی

جنوبی افریقا نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا، جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، ٹمباباووما 10 اور ٹریسٹن اسٹبس نے 6 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد شامی، پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top