جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی سمری تیار

12 جنوری, 2022 14:45

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیئے سمری بھیج دی گئی۔

وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی ہے، جسے ایوان صدر ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی کا اجلاس، جسٹس (ر) ثاقب نثار، رانا شمیم اور جاوید ہاشمی طلب

صدر مملکت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دینگے، جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس پاکستان عہدہ کا حلف 2 فروری کو اٹھائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top