جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی، نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

01 اکتوبر, 2022 10:34

واشنگٹن : سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں امریکی خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے، جس میں نوجوانوں کی تعداد نمایاں ہے۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، خودکشیوں کی تعداد 2020 میں تقریباً 46 ہزار سے بڑھ کر 2021 میں 47 ہزار 650 ہو گئی ہے۔

فی ایک لاکھ افراد میں عمر کے مطابق خودکشی کی شرح 2020 میں 13.5 سے بڑھ کر گزشتہ سال 14 ہو گئی۔ سب سے نمایاں اضافہ نوجوان لڑکوں اور 15 سے 24 سال کی عمر کے مردوں میں دیکھا گیا ہے، جس کی شرح آٹھ فیصد بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مالیاتی بحران اور ذہنی دباؤ : جنوبی کوریا میں خودکشی کی شرح میں مزید اضافہ

2021 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مردوں میں خودکشی کی شرح خواتین کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے جو کہ ماضی کے رجحانات کے مطابق ہے۔

پیش کردہ وجوہات میں یہ خیال بھی شامل ہے کہ مرد مہلک ذرائع استعمال کرنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں، اور انہیں ذہنی مدد حاصل کرنے میں زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top