جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آٹے کا بحران، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

17 جنوری, 2020 15:26

کراچی : مہنگائی اب غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینے لگی ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی میں گندم کی بوری پر 500 روپے اضافہ کیا گیا۔ ڈیلرز اوپن مارکیٹ کے مطابق فی کلو گندم کی قیمت 47 سے بڑھ کر 52 روپے ہو گئی ہے، جس کے بعد سو کلو گندم کی فی بوری 500 روپے مہنگی ہونے کے بعد 5200 روپے کی ہوگئی ہے۔

حیدرآباد میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ چند روز میں 10 کلو آٹے کی بوری 640 روپے کی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ

لاہور میں آٹا 6 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد آٹا 70 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

گوجرانوالہ میں بھی آٹا مہنگا کردیا گیا۔ 20 کلو تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھ کر 1050 روپے تک پہنچ گئی، دکانوں پر کھلا آٹا 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

فیصل آباد میں سرکاری کوٹہ پرآٹا چکیوں کو گندم کی فراہمی بند کردی گئی ہے، جس کے باعث سرکاری گندم نہ ملنے سے چکیوں پر آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے اور گندم کی سپلائی متاثر ہونے سے آٹے کے بحران کا بھی خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top