جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکمت عملی تیار : عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر شاہ محمود قریشی پارٹی فیصلے کریں گے

10 مارچ, 2023 14:02

لاہور : پی ٹی آئی نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر اہم فیصلے کرلیئے، شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کریں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات پر پارٹی نے نئی حکمت عملی بنالی ہے، جو اب سامنے آگئی۔

تحریک انصاف نے سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک بلا لیا ہے۔ مرحلہ وار یہ کارکن دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گےْ کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل کردیا

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ آئندہ چار سے پانچ روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردی جائیں گے۔

ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی، تو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی۔

زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ اس مقصد کیلئے استعمال ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top