جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹیل مل کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کی درخواست مسترد

18 جون, 2021 11:52

کراچی : سپریم کورٹ نے اسٹیل مل کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے انجئینر سمیع میمن و دیگر کی ترقیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کردی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کو کیوں ترقی دی جائے؟ آپ لوگ تو کام ہی نہیں کررہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سے اسٹیل مل بند ہے، اسٹیل ہی نہیں بن رہا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم تکلیف میں ہیں ہمیں ترقی دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کس بات کی تکلیف ہے، 2015 سے بیٹھے بیٹھے تنخواہ لے رہے۔ جب اسٹیل مل کی پیداوار ہی بند تو آپ کو کس بات کا پروموشن دیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسٹل مل کی پیداوار بند ہے مگر باقی تمام سیکشن چل رہے ہیں۔ دو ہزار گیارہ سے ہمارے پروموشن نہیں ہوئے کورٹ میں کیس کے باوجود اسٹیل مل نے ہمیں ملازمت سے ہی نکال دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top