جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طے شدہ بیل آؤٹ پروگرام کی رکی ہوئی فنڈنگ جلد شروع کی جائے گی : آئی ایم ایف مشن چیف

06 مئی, 2023 15:55

اسلام آباد : نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پاکستان کی قومی اسمبلی سے اگلے ماہ جون کے آخر تک منظور کرایا جائے گا۔

آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ضروری فنانسنگ اورمعاہدوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے پاکستان کو تکنیکی معاونت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کو پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے میں مدد کر رہا ہے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ پاکستان کی قومی اسمبلی سے اگلے ماہ جون کے آخر تک منظور کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے پیشگی اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے گریزاں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف فروری سے نویں جائزہ کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 2019 میں طے شدہ ساڑھے چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی رکی ہوئی فنڈنگ جلد شروع کی جائے گی۔

مشن چیف نے کہا کہ نویں جائزے کے لیے ایک کامیاب اسٹاف سطح کا معاہدہ نومبر سے زیر التواء ہے۔ اسٹاف لیول معاہدے سے دوست ممالک اور دیگر ذرائع سے بھی رقم کی وصول ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top