جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ پولیس کی سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم، سینئر افسران عطیات دیں : کراچی پولیس چیف

30 اگست, 2022 12:16

کراچی : سندھ پولیس کی جانب سے امداد سرگرمیاں جاری ہے، پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پولیس کے سینئر افسران سے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پولیس چیف نے پولیس کے سینئر افسران سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اپنے دوست احباب سمیت مخیر افراد کی مدد سے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور متاثرین کیلئے کیمپس، خشک خوراک، اناج اور ادویات کا انتظام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان ضلعی سطح پر اکٹھا کر کے زونل ڈی آئی جی صاحبان ایس ایس یو کے اشتراک سے متاثرین تک پہنچائیں۔ سامان کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد کراچی آرہی ہے، ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ان کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کھارادار دھماکہ؛ سندھ پولیس کا سپاہی ملوث نکلا، ملزم کو گرفتار کرلیا

دوسری طرف سندھ پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں موجود ہے۔ ایس ایس یو افسران اور اہلکاروں نے تیسرے روز بھی سچل گوٹھ، اور شر گوٹھ اور غازی گوٹھ میں قائم سرکاری اسکولوں میں رہائش پزیر متاثرین میں ناشتہ تقسیم کیا۔

متاثرین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں۔ کیمپوں میں مچھر مار اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ملیر اور ڈپٹی کمشنر ملیر کیجانب سے کنڈ جھنڈ اور موئیدان میں سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔ متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے دو ہزار افراد مستفید ہوئے۔

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر ملیر کے تعاون سے بارشوں اور سیلاب سے تباہ حال سٹرکوں کو ہیوی مشینری کے ذریعے آمدورفت کیلئے جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔ قدرتی آفت سے نبزدآزما خاندانوں کو تنہاء نہیں چھوڑا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top