جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں آٹھ ہزار ایکڑ پر ایجوکیشن سٹی قائم کی جائے گی : وزیر اعلیٰ سندھ

01 جون, 2022 16:02

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا سندھ میں جھمپیر کے ونڈ کوریڈور اور کوئلے کے ذخائر ہیں، ملیر میں آٹھ ہزار 921 ایکڑ پر ایجوکیشن سٹی قائم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے زیر تربیت 28 افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری، وزیر توانائی، وزیر بلدیات، وزیر آبپاشی، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز بھی شریک تھے۔

زیر تربیت افسران مختلف اہم اداروں یا ان کی ونگس کے سربراہ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ صنعتی ترقی کا ماحول بنایا جائے۔ صوبے میں سرمایہ کاری لانے کیلئے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔ سندھ میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون قائم کر رہے ہیں، جس میں 5 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور دو لاکھ روزگار کے مواقع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

ان کا کہنا تھا کہ اکنامک زون خیرپور بھی قائم کیا گیا ہے۔ خیرپور اکنامک زون میں 5 صنعتی یونٹس نے کام شروع کیا ہے اور مزید یونٹس 13 ستمبر تک کام شروع کردینگے۔ کراچی میں بھی ماربل سٹی قائم کی جارہی ہے، جس میں ماربل، گرنیٹ اور تعمیرات سے منسلک سیکٹر کام کرے گا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ملیر میں آٹھ ہزار 921 ایکڑ پر ایجوکیشن سٹی قائم کیا جائے گا، جس میں ایک لاکھ 50 ہزار اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کریں گے، جبکہ دو لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایجوکیشن سٹی میں 50 سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل تعلیمی اداروں کو اراضی دی گئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ وسائل کے حساب سے ملک کا اہم صوبہ ہے۔ تھر میں دنیا کے عظیم تر کوئلے کے ذخائر ہیں۔ جھمپیر کے ونڈ کوریڈور بھی توانائی کی پیداوار کیلئے بہترین ہیں۔ سندھ میں شمسی توانائی کے مختلف کوروڈور ہیں، جس میں جامشورو، سکھر، جیکب آباد اضلاع شامل ہیں۔ ہمیں اس صلاحیت سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرٹری ہیلتھ کیئر میں سندھ نے زبردست کام کیا ہے۔ نئے بجٹ میں ہیومن کیپیٹل میں زیادہ سرمایہ کاری کریں گے۔ اپنے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سسٹم اور دیگر اہم ٹیکنیکل شعبوں میں تربیت دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top