جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائیکورٹ : کمیشن امتحان کے بغیر کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن غیر قانونی قرار

09 اپریل, 2021 13:42

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن امتحان کے بغیر کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں گریڈ 16 سے اور زائد کے کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ کنٹریکٹ افسران کو کمیشن کا امتحان پاس کیے بغیر مستقل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مدت ختم ہونے پر کنٹریکٹ افسران مستقلی یا انضمام کا دعوی نہیں کرسکتے، گریڈ سولہ اور اعلی افسران کی تقرری کا طریقہ کار واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن امتحان کے بغیر کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امتحان کے بغیر ریگولرائز ہونے والے افسران کی ریگولرائزیشن ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیف سیکریٹری کو کمیشن کے بغیر ریگولرائز ہونے والے افسران کی فہرست پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top