جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آمدن سے زائد اثاثے، شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

06 دسمبر, 2019 10:42

کراچی : احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثے کے نیب ریفرنس میں ضمانت سے متعلق شرجیل میمن و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریفرنس کے شریک 2 ملزمان شوکت علی تھیبو اور وسیم تھیبو کی 2 , 2 لاکھ روپے کے عیوض عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب کو آئندہ سماعت تک ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ شرجیل میمن اور دیگر کی ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی گئی ہے۔

عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری معطل

ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔ جن میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت انعام میمن، ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں۔

ریفرنس کے مطابق شرجیل میمن، بیگم اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے، جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزمان پر دو ارب 27 کروڑ اور 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن کا ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top