جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شاہین آفریدی کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی وکٹ مارنس لبوشین، آسٹریلوی بلے باز پھر بے بس

22 اپریل, 2022 12:42

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی وکٹوں کا کھاتہ بڑے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے کھول لیا۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم میں گلیمورگن اور مڈل سیکس کے درمیان میچ سے قبل ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔

کرکٹ شائقین نے مڈل سیکس میں شامل کرکٹر آف دی ایئر شاہین شاہ آفریدی اور نمبر ون ٹیسٹ بیٹر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی۔

میچ میں جب دونوں کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا ہوا تو نتیجہ وہی نکلا جو بین الاقوامی کرکٹ میں نکلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدر لینڈز کا شیدول جاری

شاہین آفریدی نے مارنس لبوشین کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنے روایتی انداز میں اس خوشی کا جشن منایا جبکہ مارنس لبوشین وکٹ گنوانے پر شدید مایوس نظر آئے۔

خیال رہے کہ یہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کی پہلی وکٹ تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top