جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کی مستحق افراد تک ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات

21 جون, 2022 15:29

اسلام آباد : شہباز شریف نے مستحق افراد تک ٹارگٹڈ سبسڈی پہنچانے کے لیئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ و سربراہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطاء مری نے ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز 41 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک اور 9 کروڑ کے مقروض نکلے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی / خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top