جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینئر اداکار شبیر رعنا طویل علالت کے بعد دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

07 مئی, 2023 13:41

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رعنا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم کے اہلخانہ کے مطابق شبیر رعنا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج صبح انتقال کرگئے۔

شبیر رعنا کے بیٹے اور یوٹیوبر اذلان شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ جمیل کے والد جلیل جمیل انتقال کرگئے

اذلان شاہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔

شبیر رعنا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

اداکار شبیر رعنا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top