جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

08 فروری, 2023 11:06

اسلام آباد : سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد چکمے میں آگئے، جنہیں ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز ہلاک

ترجمان نے بتایا کہ ایک ہفتے سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی ریکی کی جارہی تھی۔ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردوں کو فرار ہونے کے لیے ایک گاڑی فراہم کی گئی۔ ان کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا،

فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top