جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹیٹ بینک کو معیشت کی بحالی کے بعد ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ

12 فروری, 2021 15:39

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معیشت بحال ہوگی تو ترسیلات زر میں کمی ہوگی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک حکام نے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ جون 2021 تک حکومت نے 2.2 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، جب معیشت بحال ہوگی تو خدشہ ہے کہ ترسیلات زر میں کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نیپرا کی بجلی ایک روپے 95 پیسے مزید مہنگی کرنے کی منظوری

دسمبر 2020 تک اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں سے 4.6 ارب ڈالر قرض لیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دسمبر 2020 تک 13.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے۔ کرنٹ اکاؤنٹ 1.1 ارب ڈالر سرپلس ہوا۔ دوسرے ممالک کے پاکستان کے ذمہ واجبات 6 ارب ڈالر کے ہیں۔

80 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 480 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ کورونا وباء اور نجی شعبے کو ادائیگیوں کی وجہ سے فنانشل اکاؤنٹ منفی رہا۔ معیشت کی بحالی کے حوالے سے چیلنجز موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top