جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حج کرنا مزید مشکل، سعودی حکومت نے حج فیس میں 410 ریال کا اضافہ کردیا

25 جنوری, 2020 15:06

اسلام آباد : سعودی حکومت نے متوسط طبقے کے لیے حج کرنا ناممکن بنادیا۔ عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی رقم کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

سعودی حکومت نے حج فیس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ حج 2020 کے لیےعازمین حج سے 410 ریال اضافی فیس وصول کرنا شروع کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویز افیس ادا کرنا ہوگی۔ فیس کے ساتھ 110 ڈالر انشورنس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت کا تین سالہ نئی حج پالیسی بنانے پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین کو ویزے اور انشورنس کی مد میں 16 ہزار سے زائد کی رقم اضافی ادا کرنی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے یہ فیس اور انشورنس کا اضافہ رواں سال حج پیکج میں شامل کردیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ سعودی حکام سے ویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کیا گیا، لیکن سعودی حکومت نے درخواست مسترد کردی۔

سعودی حکومت میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان کے نہیں، دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top