جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعودی عرب؛ بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ رہائشی آبادی میں آگئے، ویڈیو وائرل

26 جولائی, 2021 15:15

جازان: سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان میں مسلسل بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے بلوں سے نکل کر رہائشی آبادی میں آگئے۔

جازاں میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے مشرقی کمشنری ’العارضہ‘ میں شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے، اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کے بستر کے نیچے سے 18 سانپ برآمد

سانپوں کے باہر نکل آنے کی خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی، علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں سانپوں کو مارا تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچنے کیلئے سانپ کھانے والا شخص گرفتار

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب برساتی پانی سانپوں کے بلوں میں بھر جاتا ہے تو وہ کسی خشک جگہ کی تلاش کے لیے باہر نکل آتے ہیں اور پانی کے ساتھ بہنے لگتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top